27/08/2023
آج آپکو ایک بات بتاؤں جس سے دل دُکھی ہوا مگر سر فخر سے بلند ہوگیا ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی بیٹی کا علاج پشاورکے کسی ھسپتال میں چل رہا ہے ، امیر جماعت اسلامی اپنی بیٹی کی تیمارداری کے لیے بس پر گئے جبکہ جماعت اسلامی کی طرف سے امیر کو لینڈ کروزر دی گئی ہے ، اس کو اپنے ذاتی مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا ، پھر بچوں کو بہن کی تیمار داری کے لیے بھیجا تو بھی بس پر ، جب رات بارہ بجے تک سیٹ نہیں ملی تو معتمد امیر جماعت نے کہا میں گاڑی پر چھوڑ آتا ہوں ، امیر محترم نے کہا یہ گاڑی میری نہیں ہے یہ جماعت اسلامی کے بیت المال کی ہے ، اگر شوری گاڑی کے استعمال کا اجازت دے بھی دے تو میرے پاس پیٹرول کے پیسے نہیں ، ڈرائیور نے کہا امیر محترم پیٹرول ہم خود ڈلوا لیں گے ، تو امیر محترم کا جواب سن کر میرا سر فخر سے اونچا ہوگیا، امیر نے فرمایا یہ گاڑی میری نہیں ہے امیر جماعت اسلامی کی ہے ، کل جب میں امیر نہیں رہوں گا تو میرے پاس کوئی گاڑی نہیں ہوگی ، اس لیے میں نہیں چاہتا کہ بچوں کی عادتیں خراب ہوں ، انکو بس پر ہی جانے دو ، یہ واقع مجھے امیر محترم کے بہت قریب رہنے والے ایک دوست بتایا، تو میں سوچ میں پڑگیا کہ پاکستانی عوام کے پاس ایسی قیادت موجود ہے جو خلیفہ راشدین کے نقش قدم پر عملاً چل رہی ہے ، مگر کوئی بھی انکو منتخب کرنے کو تیار نہیں ،
زبیر منصوری