Peshawar High Court Bar Association, Peshawar - Phcbap Official

Peshawar High Court Bar Association, Peshawar - Phcbap Official Activities of the Bar Association & its related matters

Cabinet group picture 2024-2025
01/03/2025

Cabinet group picture 2024-2025

16/08/2024
گزشتہ روز Letszu Tours and Travels پشاور   کے ساتھ ایک مفاہمتی یاداشتی معاہدہ طے پایا جس کی رو سے مذکورہ کمپنی پشاور ہای...
16/06/2024

گزشتہ روز Letszu Tours and Travels پشاور
کے ساتھ ایک مفاہمتی یاداشتی معاہدہ طے پایا جس کی رو سے مذکورہ کمپنی پشاور ہایی کورٹ بار ایسوسی ایشن پشاور کے وکلاء اور ان کے خاندان والوں کو سیاحتی دورں میں ترجیہی بنیاد اور خصوصی رعایت دے گی۔ اس موقع پر پشاور ہایی کورٹ بار کے صدر ایڈوکیٹ فدا گل صاحب اور سیکرٹری جنرل موجود تھے۔
یاد رہے مذکورہ کمپنی ملک اور خیبر پختونخوا کی پہلی ٹور اپریٹر کمپنی ہے جو ملک کے تمام سیاحتی مقامات بشمول مری، گلیات، نیلم ویلی، ازاد کشمیر، کالام اور کمراٹ کا ہر ہفتے ٹور منعقد کرتی ہے جس میں 1.مردحضرات کا ٹور، 2. فیملی کے ساتھ ٹور 3. گروپ ٹورز اور 4.صرف خواتین کے لیے لیڈی سٹاف اور لیڈی گاییڈز کی زیر نگرانی ٹور منعقد کرتی ہے۔ مذکورہ کمپنی نیی گاڑیوں کے ساتھ بہترین ٹرانسپورٹ، اچھے ہوٹلوں اور ہاسٹلزز میں رعایتی ریٹ پر بہترین رہایش اور اپنا بنایا بہترین کھانا فراہم کرتی ہے۔ اس سہولت اور رعایت سے ملک بھر کے وکلاء استفادہ کر سکتے ہیں۔ میں وکلاء کی جانب سے کمپنی ڈایرکٹر ڈاکٹر صلاح الدین صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
عالم خان ادینزی ایڈوکیٹ
سیکرٹری جنرل PHCBA
Letszu Tours and Travels

ڈسٹرکٹ دیر بالا کے وفد نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ پشاور جسٹس اشتیاق ابراہیم صاحب کے ساتھ ملاقات کی۔
12/06/2024

ڈسٹرکٹ دیر بالا کے وفد نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ پشاور جسٹس اشتیاق ابراہیم صاحب کے ساتھ ملاقات کی۔

ہنگو بار کے وکلاء کا پشاور ہائی کورٹ بار کے صدر فدا گل ایڈوکیٹ اور جنرل سکرٹری عالم خان ایڈوکیٹ  کی سر پرستی میں چیف جسٹ...
12/06/2024

ہنگو بار کے وکلاء کا پشاور ہائی کورٹ بار کے صدر فدا گل ایڈوکیٹ اور جنرل سکرٹری عالم خان ایڈوکیٹ کی سر پرستی میں چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم صاحب کے ساتھ ملاقات ۔اور ہنگو بار کے وکلاء کو درپیش مسائل کے بارے میں چیف جسٹس صاحب کیسات تفصیلی بات چیت کی۔اور نئے زیر تعمیر جوڈیشل کمپلیکس کے متعلق بھی تفصیلی بات چات کی ۔جس پر چیف جسٹس صاحب نے ہر ممکن کی یقین دہانی کروائ ۔اور مزید کہا کہ انصاف کی فراہمی عدلیہ کی اولین ترجیح ہے۔اور وکلاء سے بھی درخواست کی کہ وہ انصاف کی فراہمی میں کوئ کمپرومائز نہ کرے ۔اور مزید کہا کہ صوبہ بھر کے وکلاء کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھر پور کوشش کرونگا اس موقع پر ہنگو بار کےصدر ندیم خان ایڈوکیٹ۔نائب صدر شاہین محمد ایڈوکیٹ۔جنرل سیکرٹری اورنگزیب ایڈووکیٹ.الیاس اورکزئ ایڈوکیٹ ایگزیکٹیو ممبر ضلع اورکزئ اور انصاف لائر کے صدر خان امیر بگٹی ایڈوکیٹ اور پشاور ہائ کورٹ کورٹ بار کے پریس سیکرٹری شاہ خان زیب مہمند ایڈوکیٹ بھی موجود تھے

11/06/2024
08/06/2024

پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسیشن پشاور علی زمان ایڈوکیٹ ممبر خیبر پختونخوا بار کونسل پر قاتلانہ حملہ کرنے اور ان کو شدید زخمی کرنے کی پور زور مذمت کرتی ہے۔ اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ ملزمان کو فورا گرفتار کر ے اور واقعے کی پیچھے اصل کرداروں کو سامنے لایے۔
انتظامیہ وکلاء کی تحفظ کو یقینی بناییں بصورت دیگر وکلاء اییندہ کا لایحہ عمل طے کرنے کے لیے جلد ہنگامی جنرل باڈی اجلاس منعقد کرے گی۔ پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اپنے وکیل بھائی کے ساتھ ہر محاذ پر شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔۔

شاہ خانزیب مہمند
پریس سیکرٹری
پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن

آج مورخہ 30/5/2024 کابینہ تنگی بار ایسوسی ایشن جناب چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ پشاور  اشتیاق ابراہیم صاحب کو مبارک باد دین...
30/05/2024

آج مورخہ 30/5/2024 کابینہ تنگی بار ایسوسی ایشن جناب چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ پشاور اشتیاق ابراہیم صاحب کو مبارک باد دینے کے لیے تشریف لائیں۔ساتھ میں پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر جناب فدا گل صاحب اور پریس سیکرٹری شاہ خان زیب مہمند صاحب بھی موجود۔صدر تنگی بار ایسوسی ایشن نے وکلا کو درپیش مسائل سے اگاہ کیا۔جناب چیف جسٹس صاحب نے تمام مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا۔

شاہ خانزیب مہمند
پریس سیکرٹری
پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن

پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن پشاور کابینہ نے اپنے معزز ممبران  کے لیے اگست کے پہلے ہفتے میں باکو (آذربائیجان) کے اٹھ ...
24/05/2024

پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن پشاور کابینہ نے اپنے معزز ممبران کے لیے اگست کے پہلے ہفتے میں باکو (آذربائیجان) کے اٹھ دن تفریحی دورے کا انتظام کیا ہے۔ سب وکلاء اپنی مطلوبہ دستاویزات اور فیس سیکرٹری فنانس پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن پشاور کے ساتھ 20 جون تک جمع کریں۔ شکریہ

شاہ خانزیب مہمند
پریس سیکرٹری
پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن

Oath Taking Ceremony of the newly elected cabinet of the Peshawar High Court Bar Association 2024-25.
20/05/2024

Oath Taking Ceremony of the newly elected cabinet of the Peshawar High Court Bar Association 2024-25.

Address

Peshawar High Court Building
Peshawar

Telephone

+923459147612

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Peshawar High Court Bar Association, Peshawar - Phcbap Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share