Mian Channu foodies recipes

Mian Channu foodies recipes A Page To Enjoy Healthy, Delicious and Up to Mark Food

مٹن دہی روسٹاجزاء۔ مٹن ران  ایک کلو لہسن  چھ عدد جوے (کٹے ہوئے) خشک پودینے کی پتیاں  دو چائے کے چمچ لیمن چھلکا (باریک کٹ...
03/01/2023

مٹن دہی روسٹ
اجزاء۔
مٹن ران ایک کلو
لہسن چھ عدد جوے (کٹے ہوئے)
خشک پودینے کی پتیاں دو چائے کے چمچ
لیمن چھلکا (باریک کٹا ہوا)اور جوس ایک عدد لیمن
دہی ایک چوتھائی پاؤ
پودینہ دو کھانے کے چمچ (کٹا ہوا)
چلی ساس ایک بوتل
نمک حسب ذائقہ
ترکیب۔
ایک پیالے میں مٹن٬ پودینہ٬ نمک، لہسن٬ لیمن کے ٹکڑے اور زیتون کا تیل مکس کرلیں- پھر اس مکسچر کو مٹن ران پر اچھی طرح سے لگا دیں- چھری سے ران کو گود لیں تاکہ مصالحہ اندر جذب ہوجائے-
اب ایک اوون میں اس ران کو گریس لگی ٹرے میں پندرہ منٹ کے لیے روسٹ کریں-
اب اوون کو کم آنچ کم کر کے 170 ڈگری سینٹی گریڈ کر دیں اور ران مزید 18 منٹ کے لیے روسٹ کریں- چیک کر لیں کہ کہ گوشت نرم پڑ گیا ہے ورنہ مزید 15 منٹ کے لیے روسٹ کریں-
چلی ساس اور دہی کو اس دوران ملا کر پھینٹ لیں -
اب تیار مٹن ران کو اوون سے نکال ٹھنڈا کریں اور پھر اسے باریک سلائس کاٹ لیں اور سرونگ پلیٹ میں رکھ دیں-
اس تیار لیمب روسٹ پر اب دہی مکس چلی ساس اچھی طرح ڈال کر لیمن کا جوس چھڑک دیں- لیجیے آپ کی لذیز ڈش تیار ہے- جسے پودینے سے گارنش کر کے آپ سلاد کے ساتھ نوش فرما سکتے ہیں-

مٹن ملائی اجزاء۔بکرے کا گوشت بغیر ہڈی کا آدھا کلوثابت کالی مرچ  آدھا چائے کا چمچدارچینی دو عددگوشت گلانے کا پاؤڈر ایک چا...
02/01/2023

مٹن ملائی

اجزاء۔
بکرے کا گوشت بغیر ہڈی کا آدھا کلو
ثابت کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
دارچینی دو عدد
گوشت گلانے کا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
تیز پات ایک عدد
دہی پھنٹی ہوئی ایک کپ
ہری مرچ چوپ کی ہوئی آدھا کھانے کا چمچ
کریم ایک کپ
پیاز ایک درمیانی چوپ کی ہوئی
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈرایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
گھی تین کھانے کے چمچ
دودھ ایک چوتھائی کپ یا حسب ضرورت
کوئلہ دھونی کے لئے
کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
گھی ایک چوتھائی کپ
ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا
ہری الائچی دو عدد
ترکیب۔
ایک برتن میں کیوبز میں کٹا ہوا بون لیس مٹن اور گوشت
گلانے کا پائوڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں
اس میں دہی،کریم،نمک ،ادرک لہسن پیسٹ،3چمچ گھی ملا
کر اچھی طرح مکس کریں
اور30 منٹ کے لئے میرینیٹ کرنے کے لئے رکھ دیں
کوئلہ دہکا کر میرینیٹ ہوئے گوشت کو تین منٹ تک دھونی دیں
اب اس برتن کو چولہے پر رکھ کر اچھی طرح ملائیں اور ابال آنے دیں
پکنا شروع ہو جائے تو ڈھک کر آنچ ہلکی کردیں
45 منٹ تک گوشت گلنے تک پکائیں
درمیان میں بار بار چمچ چلاتی رہیں
اور اتار کر ایک طرف رکھ دیں
کڑاہی میں گھی ڈال کر پگھلا لیں
اس میں ہری الائچی،کالی مرچ،دارچینی اور تیز پتہ ڈال کر مکس کریں
ہری مرچ ڈال کر ملائیں
پھر پیاز ڈال کر بھونیں یہاں تک کہ گولڈن رنگ کی ہو جائے
اس میں پسا ہوا دھنیا،پسی ہوئی مرچ اور پسا گرم مصالحہ ڈال کر 2 منٹ کے لئے بھونیں
اب پکے ہوئے مٹن کو گریوی سمیت اس مصالحے میں شامل کر دیں اور اچھی طرح ملائیں
اب اس میں دودھ ڈال کر ملائیں
کٹی ہوئی مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر مکس کریں
ڈھکنا ڈھک کر ہلکی آنچ پر 5 منٹ کے لئے پکنے دیں
یہاں تک کہ تیل اوپر آجائے
ہرا دھنیا ڈال کر نان کے ساتھ پیش کریں۔

مٹن بریانیاجزاء۔ مٹن 1 کلوپیاز آدھی چھوٹیادرک آدھا انچ کا ٹکڑالہسن کے جوئے 4 سے پانچ عدددھنیا 2 کھانے کے چمچسونف 4 کھا...
01/01/2023

مٹن بریانی

اجزاء۔
مٹن 1 کلو
پیاز آدھی چھوٹی
ادرک آدھا انچ کا ٹکڑا
لہسن کے جوئے 4 سے پانچ عدد
دھنیا 2 کھانے کے چمچ
سونف 4 کھانے کے چمچ
دار چینی 3 سے چار ٹکڑے
بادیان کے پھول 2 سے تین عدد
کالی مرچ آ8 سے دس عدد
لونگ 5 سے چھ عدد
گھی 1 کپ
پیاز 4 سے پانچ عدد کٹی ہوئی
لہسن ادرک کا پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
نمک حسب ضرورت
لال مرچ 2 کھانے کے چمچ کٹی ہوئی
ہری مرچ 4 سے پانچ عدد ثابت
دہی 1 کپ
آلو 1 عدد کٹا ہوا
شاہ زیرہ ڈیڑھ چائے کا چمچ
چاول 1 کلو بھیگے ہوئے
لیموں کا رس 2 کھانے کے چمچ
زردے کا رنگ تھوڑا سا
ٹماٹر گارنش کے لیے

ترکیب۔
ایک پین میں دو لیٹر پانی گرم کرکے اس میں مٹن کو اُبلنے کے لئے رکھ دیں اور یخنی تیار کرلیں۔
ایک جالی والے کپڑے میں پیاز، ادرک، لہسن، دھنیا، سونف، دار چینی، بادیان کے پھول، کالی مرچ اور لونگ رکھ کر پوٹلی بنا لیں۔
اب اس پوٹلی کو گوشت والے پین میں رکھ دیں تاکہ خوشبو آجائے۔
ایک الگ پین میں گھی ڈال کر اس میں پیاز کو ہلکا سنہرا فرائی کرلیں۔
جب پیاز فرائی ہو جائے تو اس میں سے تھوڑی سی پیاز نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔
اب پیاز والے پین میں گوشت، لہسن ادرک پیسٹ، نمک، لال مرچ اور ہری مرچ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
پھر اس میں دہی اور آلو ڈال کر دوبارہ بھون لیں۔
اب شاہ زیرہ، چاول، یخنی اور لیموں کا رس شامل کرکے ڈھانپ کر پکنے کے لئے رکھ دیں۔
جب پانی خشک ہو جائے تو ڈھکن ہٹا دیں اور زردے کا رنگ ڈال کر پکنے دیں۔
پھر تیز آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
کچھ دیر بعد آنچ ہلکی کر دیں اور دس سے پندرہ منٹ کے لئے دم پر رہنے دیں۔۔
مزیدار مٹن بریانی تیار ہے۔
فرائی کی ہوئی پیاز ڈال کر ٹماٹر سے گارنش کرکے گرم گرم سرو کریں۔

مٹکا گوشتاجزاء۔ دہی دو کپمٹن ایک کلوتازہ پسا کھوپرا آدھا کپنمک حسبِ ذائقہکوکنگ آئل آدھا کپہری مرچ پیسٹ دو کھانے کے چمچکڑ...
28/12/2022

مٹکا گوشت

اجزاء۔
دہی دو کپ
مٹن ایک کلو
تازہ پسا کھوپرا آدھا کپ
نمک حسبِ ذائقہ
کوکنگ آئل آدھا کپ
ہری مرچ پیسٹ دو کھانے کے چمچ
کڑی پتہ حسب ضرورت
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر دو چائے کے چمچ
لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کے چمچ
لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
پانی حسبِ ضرورت

ترکیب۔
ہانڈی میں تیل گرم کر کے گوشت فرائی کرلیں
اب لہسن،لال مرچ،دھنیا پاؤڈر اور نمک ڈال کر مزید پانچ
منٹ تک فرائی کریں۔
چار کپ پانی کے ساتھ کھوپرا شامل کر کے ابال آنے پر
دھیمی آنچ پر پینتالیس منٹ تک پکائیں۔
ڈھکن ہٹا کر گرم مصالحہ،ہری مرچ کا پیسٹ،دہی اور کری
پتہ شامل کر کے مزید پندرہ منٹ تک گوشت گل جانے تک پکنے دیں۔
تیار ہونے پر روغنی نان کے ساتھ سرو کریں.

بیف دم بریانیاجزاء۔ﺑﯿﻒ ﺩﻭ ﮐﻠﻮ ‏ﭼﺎﻭﻝ ﮈﯾﮍﮪ ﮐﻠﻮﺩﮨﯽ ﺩﻭ ﮐﻠﻮﭘﯿﺎﺯ ﺁﺩﮬﺎ ﮐﻠﻮﻟﻮﻧﮓ ﺑﯿﺲ ﮔﺮﺍﻡﺑﮍﯼ ﺍﻻﺋﭽﯽ ﺑﯿﺲ ﮔﺮﺍﻡﺯﯾﺮﮦ ﺑﯿﺲ ﮔﺮﺍﻡﺍﺩﺭﮎ ﭘﭽﺎﺱ...
28/12/2022

بیف دم بریانی
اجزاء۔
ﺑﯿﻒ ﺩﻭ ﮐﻠﻮ ‏
ﭼﺎﻭﻝ ﮈﯾﮍﮪ ﮐﻠﻮ
ﺩﮨﯽ ﺩﻭ ﮐﻠﻮ
ﭘﯿﺎﺯ ﺁﺩﮬﺎ ﮐﻠﻮ
ﻟﻮﻧﮓ ﺑﯿﺲ ﮔﺮﺍﻡ
ﺑﮍﯼ ﺍﻻﺋﭽﯽ ﺑﯿﺲ ﮔﺮﺍﻡ
ﺯﯾﺮﮦ ﺑﯿﺲ ﮔﺮﺍﻡ
ﺍﺩﺭﮎ ﭘﭽﺎﺱ ﮔﺮﺍﻡ
ﭘﻮﺩﯾﻨﮧ ﺁﺩﮬﯽ ﮔﭩﮭﯽ
ﮨﺮﯼ ﻣﺮﭺ ﭼﮫ ﻋﺪﺩ
ﮔﮭﯽ ﮈﯾﮍﮪ ﭘﺎﺅ
ﻧﻤﮏ ﺣﺴﺐِ ﺫﺍﺋﻘﮧ
ﮐﺎﻟﯽ ﻣﺮﭺ ﺣﺴﺐِ ﺿﺮﻭﺭﺕ
ترکیب۔
ﻧﻤﮏ، ﭘﯿﺎﺯ ﺍﻭﺭ ﺍﺩﺭﮎ ﮐﻮ ﭘﯿﺲ ﮐﺮ ﮔﻮﺷﺖ ﮐﮯ ﭨﮑﮍﻭﮞ ﭘﺮ ﻟﮕﺎ ﮐﺮ ﺩﻭ ﮔﮭﻨﭩﮯ ﮐﮯﻟﺌﮯ ﺭﮐﮫ ﺩﯾﮟ۔
ﺯﯾﺮﮦ، ﮐﺎﻟﯽ ﻣﺮﭺ، ﭘﻮﺩﯾﻨﮧ، ﮨﺮﯼ ﻣﺮﭼﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺑﮍﯼ ﺍﻻﺋﭽﯽ ﭘﯿﺲ ﮐﺮ ﺩﮨﯽ ﮐﯽ ﺁﺩﮬﯽ ﻣﻘﺪﺍﺭ ﻣﯿﮟ ﻣﻼﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﮔﻮﺷﺖ ﮐﮯ ﭨﮑﮍﻭﮞ ﭘﺮ ﻟﮕﺎ ﺩﯾﮟ۔
ﺩﯾﮕﭽﯽ ﮐﯽ ﺗﮩﮧ ﻣﯿﮟ ﻟﻮﻧﮓ ﮐﮯ ﺍﻭﭘﺮ ﺁﺩﮬﯽ ﻣﻘﺪﺍﺭ ﮔﮭﯽ ﮔﺮﻡ ﮐﺮﮐﮯ ﮈﺍﻟﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﮔﻮﺷﺖ ﮐﯽ ﺑﻮﭨﯿﺎﮞ ﮈﺍﻝ ﺩﯾﮟ۔
ﭘﮭﺮ ﮔﻮﺷﺖ ﮐﻮ ﺍﭼﮭﯽ ﻃﺮﺡ ﺑﮭﻮﻥ ﻟﯿﮟ۔
ﭼﺎﻭﻝ ﺩﮬﻮ ﮐﺮ ﺑﻘﯿﮧ ﺩﮨﯽ ﻟﮕﺎﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﮔﻮﺷﺖ ﮐﮯ ﺍﻭﭘﺮ ﭘﮭﯿﻼ ﺩﯾﮟ۔
ﺩﯾﮕﭽﯽ ﮐﺎ ﻣﻨﮧ ﺁﭨﮯ ﺳﮯ ﺑﻨﺪ ﮐﺮﺩﯾﮟ ﺍﻭﺭ ﻧﯿﭽﮯ ﻟﮑﮍﯾﻮﮞ ﮐﯽ ﺁﻧﭻ ﺟﻼ ﺩﯾﮟ۔
ﺟﺐ ﮔﮭﯽ ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﺁﻧﮯ ﻟﮕﮯ ﺗﻮ ﺳﻤﺠﮫ ﻟﯿﮟ ﮐﮧ ﺩﮨﯽ ﺧﺸﮏ ﮨﻮ ﭼﮑﺎ ﮨﮯ۔
ﻧﯿﭽﮯ ﺁﮒ ﮐﻢ ﮐﺮ ﺩﯾﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮕﺎﺭﻭﮞ ﭘﺮ ﺩَﻡ ﺩﯾﮟ۔
ﺩﯾﮕﭽﯽ ﮐﺎ ﮈﮬﮑﻦ ﮐﮭﻮﻟﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺑﻘﯿﮧ ﮔﮭﯽ ﮔﺮﻡ ﮐﺮﮐﮯ ﮈﺍﻝ ﺩﯾﮟ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﺑﻨﺪ ﮐﺮﮐﮯ ﺍﻭﭘﺮ ﺍﻧﮕﺎﺭﮮ ﺭﮐﮫ ﺩﯾﮟ۔
ﺟﺐ ﺑﮭﺎﭖ ﺑﺎﮨﺮ ﺁﻧﮯ ﻟﮕﮯ ﺗﻮ ﺑﺮﯾﺎﻧﯽ ﺗﯿﺎﺭ ﮨﮯ۔
ﺭﺍﺋﺘﮯ ﺍﻭﺭ ﺳﻼﺩ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﭘﯿﺶ ﮐﺮﯾﮟ۔

فرائی فِشاجزاء۔مچھلی ایک کلو، فرائی کرنے کے لیئے ٹکڑے بنوا لیںلال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ یا حسبِ ذائقہنمک حسبِ ذا...
21/12/2022

فرائی فِش
اجزاء۔
مچھلی ایک کلو، فرائی کرنے کے لیئے ٹکڑے بنوا لیں
لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ یا حسبِ ذائقہ
نمک حسبِ ذائقہ
پسا ہوا لہسن 2 کھانے کے چمچ
سرکہ 3 سے 4 کھانے کے چمچ
اجوائن ایک چائے کا چمچ باریک پاؤڈر یا پیسٹ
بیسن آدھا پاؤ
آئل حسبِ ضرورت
ترکیب۔
سب سے پہلے مچھلی کو نمک اور سرکہ لگا کر 15 سے 20 منٹ کے لیئے رکھ دیں اور پھر اچھی طرح دھو لیں۔اب لہسن ،اجوائن ، نمک اور مرچ کو اچھی طرح مچھلی کے ٹکڑوں پر لگا دیں۔اب ایک بڑی پلیٹ میں مصالحہ لگی مچھلی کے ٹکڑے اس طرح رکھیں کہ ٹکڑے آپس میں جڑے رہیں اب مچھلی کو کم از کم 2 گھنٹے کے لیئے فریج میں میرینیٹ ہونے کے لیئے رکھ دیں تا کہ مچھلی کا زائد پانی نکل جائے۔اب بیسن میں حسبِ ذائقہ نمک اور تھوڑی سی پسی ہوئی لال مرچ ملا کر آمیزہ بنا لیں ۔زیادہ گاڑھا آمیزہ نہ ہو۔آئل گرم کرکے مچھلی کے ٹکڑوں کو بیسن میں ڈبو کر درمیانی آنچ پر دونوں طرف سے گولڈن براؤن فرائی کرلیں۔

فرائی کلیجیاجزاء۔کلیجی بھگونے کے اجزاء۔ادرک لہسن پیسٹ 2چائے کے چمچلیمو کا رس 1کھانے کا چمچپانی حسبِ ضرورتمیرینیشن کے اجز...
21/12/2022

فرائی کلیجی

اجزاء۔

کلیجی بھگونے کے اجزاء۔
ادرک لہسن پیسٹ 2چائے کے چمچ
لیمو کا رس 1کھانے کا چمچ
پانی حسبِ ضرورت

میرینیشن کے اجزاء۔

دہی 1اور آدھا کپ
دھنیا پاؤڈر آدھ کھانے کا چمچ
ذیرہ پاؤڈر آدھ کھانے کا چمچ
کٹی لا ل مرچ 1چائے کا چمچ
لہسن 1کھانے کا چمچ
سبز مرچیں 2-3عدد

اجزاء۔
مٹن کلیجی 1کلو
ادرک لہسن پیسٹ 1چائے کا چمچ
لیمو ں کا رس 1کھانے کا چمچ
کھانے کا تیل 2کھانے کے چمچ
چوپڈ پیاز 1کپ
چوپڈ ادرک 1کھانے کا چمچ
چوپڈ لہسن 1کھانے کا چمچ
ہلدی آدھ چائے کا چمچ
کٹی لال مرچ آدھ کھانے کا چمچ
ٍکٹا ہوا دھنیا آدھ کھانے کا چمچ
کٹا ہوا ذیرہ آدھ کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
گرم مصالحہ آدھ چائے کا چمچ
تازہ دھنیا آدھ کپ
چوپڈ ٹماٹر آدھ کپ
ادرک سلائس گارنش کے لئے
سبز مرچیں گارنش کے لئے
کوئلہ دھویں کے لئے

ترکیب۔
ایک باؤل میں پانی، لیموں کا رس، ادرک لہسن پیسٹ اور بھگوئی ہوئی مٹن کلیجی ڈال کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے اچھی طرح مکس کریں اور پانی نکال کر مٹن کلیجی کو ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
اب ایک باؤل میں دہی، دھنیا، ذیرہ، کٹی لا ل مرچ، لہسن، سبز مرچیں اور مٹن کلیجی ڈال کر تیس منٹ تک میرینیٹ کر لیں۔
پھر ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں پیاز اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر تھوڑا سا پکا لیں۔
اب اس میں ہلدی، کٹی لال مرچ، دھنیا، ذیرہ اور نمک ڈال کر دو سے تین منٹ پکائیں۔
پھر اس میں میرینیٹ کی ہوئی کلیجی ڈالیں اور دس سے پندرہ منٹ کے لئے پکائیں۔
اب اس میں دھنیا، ٹماٹر اور گرم مصالحہ ڈال کر چار سے پانچ منٹ کے لئے پکائیں۔
پھر کوئلے سے اپنی ڈِش کو دو سے تین منٹ کے لئے دھواں دیں۔
دھنیا، سبز مرچوں اور ادرک کے ساتھ گارنش کر کے سرو کریں۔

چٹ پٹا قیمہاجزاء۔ بکرے/ یا بیف کا قیمہ  آدھا کلوٹماٹر  تین عددپیاز ( چوپ کی ہوئی )  ایک عددپسا ہوا ادرک  ڈیڑھ چائے کا چم...
21/12/2022

چٹ پٹا قیمہ

اجزاء۔
بکرے/ یا بیف کا قیمہ آدھا کلو
ٹماٹر تین عدد
پیاز ( چوپ کی ہوئی ) ایک عدد
پسا ہوا ادرک ڈیڑھ چائے کا چمچ
پسا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ
ہری مرچیں ( باریک کٹی ہوئی ) تین عدد
پسی ہوئی ہلدی آدھا چائے کا چمچ
پسی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
پسا ہوا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
بھنا اور کٹا ہوا زیرہ آدھا چائے کا چمچ
ہرا دھنیا ( چوپ کیا ہوا ) تین کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
تیل حسب ضرورت

ترکیب۔
دیگچی میں تیل گرم کر کے پیاز ڈال کر ہلکا گولڈن کریں۔اب لہسن ادرک پیسٹ ڈال کر ساتھ ہی اس میں قیمہ ڈال دیں کچھ دیر بعد تمام مصالحہ جات ڈال کر اچھی طرح سے مکس کریں اور ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح سے بھون لیں
اب آدھا کپ پانی ڈال کر مزید تھوڑی دیر پکائیں جب قیمہ گل جائے تو ادرک، ہری مرچ،زیرہ، گرم مصالحہ اور دھنیا شامل کر کے دم پر رکھ دیں-

مچھلی کا سالناجزاء۔ مچھلی 1کلودہی 1 پاؤتیل 1/2 پیالی پیاز 2 عدد (باریک کٹی)لہسن پسا ہوا 1 کھانے کا چمچ پسی لال مرچ 1 کھا...
20/12/2022

مچھلی کا سالن
اجزاء۔
مچھلی 1کلو
دہی 1 پاؤ
تیل 1/2 پیالی
پیاز 2 عدد (باریک کٹی)
لہسن پسا ہوا 1 کھانے کا چمچ
پسی لال مرچ 1 کھانے کا چمچ
ہلدی 1 چائے کا چمچ
پسا دھنیہ 1 چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
پسا گرم مصالحہ 1 کھانے کا چمچ
ترکیب۔
سب سے پہلے دہی میں نمک لال مرچ ہلدی پساگرم مصالحہ پسا دھنیہ اور لہسن ڈال کر اچھی طرح مکس کریں پھر اس میں مچھلی شامل کر کے 15 منٹ کے لئے رکھ دیں ۔
اب ایک پتیلی میں پیاز شامل کر کے پیاز گلابی ہونے تک پکائیں پھر اس میں میرینیٹ کی ہوئی مچھلی شامل کریں اور تیز آنچ پر پکائیں (نوٹ. چمچ بالکل نہ چلائیں اور ڈھکن کھلا رکھ کر پکائیں )پتیلی کو ہلکا ہلکا ہر طرف سے ہلاتی رہیں جب تیل اوپر آجائے تو چولہا بند کر دیں مزیدار مچھلی کا سالن چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔

بریڈ چیز رنگ  اجزاء۔بریڈ سلائس آٹھ عددپزا سوس ایک کپکاٹیج چیز آدھا کپہری شملہ مرچ چھوٹی, ہری پیاز حسب ضرورتکٹی لال مرچ آ...
20/12/2022

بریڈ چیز رنگ
اجزاء۔
بریڈ سلائس آٹھ عدد
پزا سوس ایک کپ
کاٹیج چیز آدھا کپ
ہری شملہ مرچ چھوٹی
, ہری پیاز حسب ضرورت
کٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
چیز آدھا کپ (کدوکش کر لیں)
زیتون کا تیلایک چائے کا چمچ
مکھن دو کھانے کے چمچ
نمک حسب ضرورت
ترکیب۔
سب سے پہلے کسی فرائینگ پین میں تیل گرم کریں جب تیل گرم ہو جائے تو پھر اس میں ہری شملہ مرچ کاٹ کر ڈالیں جب وہ تھوڑی تل جائے تو اس پر تھوڑا نمک چھڑک دیں.اب اس میں کوٹیج چیز، پزا سوس، کٹی لال مرچ حسب ضرورت ڈال کر مکس کر لیں اور تھوڑی دیر پکائیں تا کہ ساری چیزوں کا کچا پن دور ہو جائے-
دوسری طرف ڈبل روٹی کے سلائسز کو درمیان سے گول کٹر کی مدد سے کاٹ لیں، ڈبل روٹی کا اوپر والا حصّہ بلکل ڈونٹ جیسا ہی لگنا چاہیے- اب پہلے سےتیار کیے گئے مکسچر ڈبل روٹی پر لگائیں اور ڈبل روٹی کا ڈونٹ جیسا والا حصّہ اوپر رکھ دیں- پھر اس کے اوپر مکھن لگائیں، ساتھ ہی اس پر کدوکش ہوئی چیز چھڑک دیں اور پھر اسے ہری پیاز سے گارنش کریں- پھر پہلے سے گرم اوون میں 180 ڈگری پر ان سلائسز کو بیک کریں، جب وہ سنہری ہو جائے تو نکال لیں. آپ کا بریڈ چیز رنگ تیار ہے. اسے ٹوماٹو کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔

فش پکوڑااجزاء۔مچھلی 1 کلو بون لیسبیسن 4ٹیبل سپون اجوائن 2ٹیبل سپونپسا دھنیا 1ٹیبل سپون لال مرچ 1ٹیبل سپون لیولسرکہ 2ٹیبل...
18/12/2022

فش پکوڑا
اجزاء۔
مچھلی 1 کلو بون لیس
بیسن 4ٹیبل سپون
اجوائن 2ٹیبل سپون
پسا دھنیا 1ٹیبل سپون
لال مرچ 1ٹیبل سپون لیول
سرکہ 2ٹیبل سپون یا
لیموں کا جوس 2 ٹیبل سپون
لہسن پیسٹ 1ٹیبل سپون
گرم مصالحہ 1ٹی سپون
نمک 1 ٹی سپون

ترکیب ۔
مچھلی کو چھوٹے پیس کر کے سرکہ دو ٹیبل اسپون لگا کر رکھیں 15 منٹ پھر دھو کر چھلنی میں نچوڑلیں ۔
سارے مصالحےلیموں کاجوس ڈال کر مکس کر لیں ۔
اگر بیٹر میں ضرورت ھو تو تھوڑا سا پانی ڈال لیں ۔
یہ مصالحہ مچھلی پر لگا کر دو گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔
اب آئل گرم کریں اور مچھلی کو ہاف فرائی کر لیں ۔
اور نکال کر ٹھنڈی کریں اب مچھلی کو آپ فریز بھی کر
سکتے ھیں دوبارہ جب کھانی ھو تو تب فرائی کریں
۔مچھلی ھمیشہ دو بار فرائی ھوتی ھے ۔
پھر اس میں پانی نہیں رہتا۔اب اسے دہی اور پودینہ کی چٹنی کے ساتھ کھائیے۔

چیزی چکن سوپاجزاء۔ چیڈر چیز  150  گرامچکن آدھا کلونمک  حسب ذائقہکچلا ہوا لہسن  ایک  چائے کا  چمچپیاز ایک  عدد  درمیانہثا...
18/12/2022

چیزی چکن سوپ

اجزاء۔
چیڈر چیز 150 گرام
چکن آدھا کلو
نمک حسب ذائقہ
کچلا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ
پیاز ایک عدد درمیانہ
ثابت کالی مرچ ایک چائےکا چمچ
گاجر 2 عدد
میدہ 2 کھانےکا چمچ
دودھ ڈیڑھ کپ
مارجرین یا مکھن ایک کھانےکا چمچ
کوکنگ آئل ایک کھانےکا چمچ

ترکیب۔
یخنی بنانے کے لئے چکن کو صاف دھو کر 8-6 پیالی پانی ڈال کر ابلنے رکھ دیں۔
ابال آنے پر اوپر آنے والا جھاگ نکال لیں پھر چکن میں 8-6 کالی مرچ اور موٹی کٹی ہوئی پیاز ہلکی آنچ پر پکائیں۔
جب یخنی آدھی رہ جائے تو اسے چھان لیں اور چکن کو ہڈی سے نکال کر رکھ لیں،
گاجروں کو دھو کر چھیل لیں اور کش کر کے رکھ لیں۔
پین میں کوکنگ آئل ، ماجرین یا مکھن ڈال کر ایک سے دو منٹ گرم کریں
اورگرم تیل میں لہسن اور چکن ڈال کر تیز آنچ پر فرائی کریں۔
پھر اس میں میدہ ڈآل کر خوشبو آنے تک بھونیں
اور سنہرا ہونے تک چولہے سے اتار لیں۔
لکڑی کا چمچ یا وسک(جو انڈا پھینٹے کے لئے استعمال ہوتا ہیں) چلاتے ہوئے تھوڑی تھوڑی کر کے یخنی شامل کریں۔
جب یخنی یکجان ہوجائے تو اس میں دودھ اور گاجریں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں،
مسلسل چمچ چلاتے ہوئے جب گاڑھا ہو نے پر آجائے تو اس میں کش کیا ہوا چیڈر چیز شامل کر لیں۔
چیز پگھلنے لگے تو اس میں کالی مرچ کوٹ کر
ڈٍالیں
اور نمک ملا کر چولہے سے اتار لیں۔
گرم گرم سوپ پیالوں میں نکال کر گارلک بریڈ یا کروٹن کے ساتھ پیش کریں۔

Address

Mian Channun

Telephone

+923073058394

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mian Channu foodies recipes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category