10/07/2023
LOVE BIRDS TIPS
طوطے کی خریداری کے وقت {جانچ پڑتال کے مرحلے} کے لیے درج ذیل پوائنٹ ذہن میں رکھیں امید کرتے ہیں کہ آپ آپ ایک صحت مند طوطا خریدنے میں کامیاب ہوں گے.
1.ناک کے سوراخ دیکھیں کہ سوجے ہوئے یا زکام کی نشانی والے تو نہیں.
2.چونچ ٹھیک ہے اور اس میں ٹیڑھا پن تو نہیں.
3.منہ کھول کر چیک کریں اندر سفید رنگ کے نشان تو نہیں.
4.طوطے کا پوٹا چک کریں کہ بہت سرخ یا سیاہ رنگت کا تو نہیں اور بہت سخت تو نہیں جیسے انگلی لگانے سے سوجن محسوس ہو.
5. طوطے کے پر چیک کریں کے ان میں کوئی کیڑے تو نہیں. اس کو صاف ستھری جگہ پر رکھا گیا ہے.
6. طوطے کی آنکھوں میں پانی تو نہیں. کیا طوطے کی دونوں آنکھوں کی بینائی ٹھیک ہے دونوں اطراف سے انگلیاں آگے کر کے چیک کریں کہ طوطا اس سمت میں رسپانس کرتا ہے.
7.طوطے کے کندھے ٹھیک ہیں اور طوطا دونوں پر پورے پھیلا سکتا ہے, کسی تکلیف کا اظہار تو نہیں کرتا.
8.پنجرے میں طوطے کے بہت زیادہ بال تو نہیں اترے پڑے یا کہیں پے الٹی کے نشان تو نہیں ہیں.
9.طوطے کی پاخانہ کرنے کی جگہ یا اس کے ارد گرد کا حصہ
سوجا تو نہیں ہوا.
10.طوطے کی انگلیاں پوری ہیں ان میں کوئی سوجن تو نہیں, ناخن بالکل ٹھیک ہیں اور دم پوری ہے.
11.طوطے کے پیر کے پنجوں کی گرفت مضبوط ہے اور طوطا دونوں پاؤں پر وزن ڈال رہا ہے
12.طوطا ایکٹیو ہے اور سست تو نہیں
13.طوطے کو سانس لینے میں کوئی دشواری نہیں ہو رہی.
14.طوطے کا وزن اپنی عمر کے حساب سے نارمل ہے. اور طوطے کے سینے کی ہڈی تو نہیں نکلی ہوئی.
15.ہمیشہ کوشش کریں کہ طوطا 12 ہفتے کی عمر سے زاہد کا ہو. بالخصوص اگر آپ زیادہ تجربہ کار نہیں ہے تو-
16-اگر کسی نے ہینڈ فیڈ والا بچہ لینا ہو تو جس سے برڈ لینا ہو اس سے برڈ کی پوری تفصیل لیں. مثال کے طور پر ہینڈ فیڈ کون سی دے رہے ہو. کتنی ٹائم فیڈ دے رہے ہو. کتنا فیڈ دے رہے ہو. کتنے ٹیمپریچر پر رکھا ہوا ہے.
Copy by...
S.I Aviary