23/07/2021
*ضروری پیغام*
پاکستان سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن(PSCF) کے تحت سنوکر کمیٹی میں ملک بھر کے سنوکر کلبز کو کمرشل کاروبار سے انسٹیٹیوٹ نامزد کرنے کا مقصد گورنمنٹ آف پاکستان سے سرٹیفکیٹ جاری کروانا اور پاکستان کے تمام ضلعوں میں دفاتر بھی فراہم کرنا ہے.
سب سے بڑھ کر تمام رجسٹر ہونے والے سنوکر انسٹیٹیوٹس کو ضلعی انتظامیہ کی وساطت سے تحفظ بھی دیا جائے گا.
پاکستان سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کے تحت ہونے والے اب تک کے تمام کاموں سے یہ کامیابی سب سے بڑی ہے اور الحمد اللّٰلہ اس کامیابی پر پاکستان کی سنوکر فیملی کو مبارکباد دی جاتی ہے
اسی ضمن میں تمام سنوکر کلب مالکان کو درخواست کی جاتی ہے کہ 31 جولائی 2021 تک تمام سنوکر اکیڈمی مالکان اپنے کوائف اپنے متعلقہ ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ کو جمع کروائیں.
تمام ڈسٹرکٹ اور ڈویژن پریزیڈنٹ سے درخواست ہے کہ اپنے اضلاع میں کلب ممبران کی تعداد میں اضافہ کریں اور مقررہ تاریخ تک لسٹیں بھجوا دیں.
*سنوکر کمیٹی آف پاکستان سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کی اعلیٰ قیادت جناب افتخار الٰحی، سید فیض الحسن، نعیم اعوان اور چوہدری ضمیر حسین نے فیصلہ کیا ہے کہ(PSCF) کی طرف سے ہونے والے تمام ٹورنامنٹس میں پاکستان کے تمام معزز پلیئرز کو کھیلنے کی اجازت ہو گی کیونکہ ہماری سنوکر کمیٹی کا سب سے بڑا عزم سنوکر سے وابستہ پاکستان کے تمام افراد کو یکساں اور قابل احترام بنانا ہے.*
*نوٹ: آخری تاریخ 31 جولائی 2021*
سید فیض الحسن
وائس پریزیڈنٹ
پاکستان سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن
PSCF's Motto : Respect for Everyone!