17/05/2023
پیاری امی! آج آپ وہاں ہیں جہاں سے کوئی واپس نہیں آتا ....آنگن سے آپ کا جسد خاکی تو رخصت ہوگیا لیکن وہ لمحہ رخصتی وہیں جامد ہے..... آپ کی خوشبو وہیں بسی ہوئی ہے۔ میں نارسائی کے اشک بہاتی ہر روز آپ کو دعاؤں کا تحفہ بھیجتی ہوں ۔
آپ کو ماؤں کا عالمی دن مبارک ہو اس عہد کے ساتھ کہ میں آپ کے حق میں گواہی بن جاؤں گی .... آپ کے لیے صد قہ جاری بن جاؤں گی ۔
اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے آمین
آپ سب بھی میری امی کے لیے دعائے مغفرت کر دیجئے۔