05/11/2023
جب تمام لوگ پل صراط پار کر جائیں گے تو آگے جنت نظر آئے گی اور جنت کی ایک طرف دو چشمے بہہ رہے ہوں گے۔
سارے جنتی ایک چشمے سے وضو کریں گے اور ایک چشمے کا پانی پی لیں گے۔
پانی پی لیں گے تو سینے کا کھوٹ، انسان کے اندر کی تمام منفی چیزیں ختم کر دی جائیں گی جیسے حسد، کینہ، بغض، دشمنی وغیرہ وغیرہ ۔
اور جب وضو کریں گے تو مرد، عورت دونوں کا چہرہ صاف ستھرا اور روشن کر دیا جائے گا اور مردوں کی داڑھی ختم کر دی جائے گی۔
جب جنتیوں کو جنت کے اندر داخل کیا جائے گا تو ان کو کچھ انبیاء کی خصوصیات سے نوازا جائے گا، حضرت آدم علیہ السلام کا قد 130 فٹ تھا تو تمام جنتیوں کا قد 130 فٹ کر دیا جائے گا.
یوسف علیہ السلام کی خوبصورتی سے نوازا جائے گا..
داؤد علیہ السلام کی میٹھی آواز سے نوازا جائے گا....
ایوب علیہ السلام کے دل والی صفات نوازی جائیں گی.
عیسی علیہ السلام کی عمر نوازی جائے گی.
حضرت عیسی علیہ السلام کی عمر 34 سال تھی یعنی جنت میں انسان کی عمر ہمیشہ 34 سال ہی رہے گی..
اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاق نوازے جائیں گے۔
اللہ پاک جنتیوں کو ان 6 نبیوں کی صفات کے ساتھ جنت میں داخلہ کرے گا ۔
جیسے ہی لوگ جنت میں داخل ہوں گے تو اللہ پاک اپنا دیدار کروائے گا۔
*وُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ نَّاضِرَةٌۙ●اِلٰى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ●*
*"اور اس دن(جنت میں) بہت سارے چہرے تروتازہ ہوں گے اور اپنے رب کو دیکھ رہے ہوں گے"*
(سورہ القیامہ آیت، 23-22)
پھر اللہ پاک فرمائے گا میرے بندو تم لوگوں کو ایک عالیشان زندگی مبارک ہو... اور اب موت ختم، جوانی مبارک، اب بڑھاپا ختم، بادشاہی مبارک اب غریبی ختم، امیری مبارک.
*سورہ حاقہ آیت نمبر 20*
*فَهُوَ فِىۡ عِيۡشَةٍ رَّاضِيَةٍۙ●فِىۡ جَنَّةٍ عَالِيَةٍۙ●*
اور پھر کہے گا میرے بندو تم نے مجھے دنیا میں خوش کیا۔
جیسے میں نے کہا ویسے کیا۔
اپنی خواہشوں کو میرے احکامات پر قربان کیا۔
اپنی مرضی سے نہیں جیے۔
اپنی خواہشات اور اپنے جذبات کو میرے احکامات کے آگے قربان کردیا۔
آج تم لوگوں کو میں وہ زندگی دے رہا ہوں جو میں نے اپنی مخلوقات میں سے کسی کو بھی نہیں دی، جاؤ کھاؤ پیو اور مزے کرو
یا اللہ ہم تجھ سے جنت الفردوس اور تیرے دیدار کا سوال کرتے ہیں.
آمین یا رب العلمین 💞 💞 💞