Amin sweets,chat,BBQ,BIRYANI

Amin sweets,chat,BBQ,BIRYANI SWEETS ,BAKERS , BBQ ,BIRYANI ,CHAT ,MILK SHAKES ,CRISPY AND FRESH SAMOSA . HALWA PORI ,FRESH NAAN & ROTI

25/11/2024

AlMaz LOUNGE RESTAURANT Savour food's DINA...

📍 Near Bus Stop G T ROAD DINA
📱0544-687777

آمین سویٹس اینڈ بیکرز عنقریب ،ان شاء اللہ نکودر چوک میں بھی۔۔منگلا bypass ،نکودر چوک۔۔
16/09/2024

آمین سویٹس اینڈ بیکرز
عنقریب ،ان شاء اللہ
نکودر چوک میں بھی۔۔
منگلا bypass ،نکودر چوک۔۔

کاروبار کے حوالے سے ایک غیر سیاسی پوسٹ*تمام دوست ضرور پڑھیں*ہر جاندار کا رزق لکھا جا چکا ہے- اللہ پر توکل کریں-برطانیہ، ...
16/04/2024

کاروبار کے حوالے سے ایک غیر سیاسی پوسٹ
*تمام دوست ضرور پڑھیں*

ہر جاندار کا رزق لکھا جا چکا ہے- اللہ پر توکل کریں-

برطانیہ، چین اور ملائشیا مشہور سپر سٹورز میں کام کرنیوالے ایک لائق فائق مینجر کو بن داؤد سپر سٹوز مکہ میں کام کرنیکا اتفاق ہوا-
وہ برطانوی نژاد تھا اور بزنس مینجمنٹ کی کتابوں میں اس نے ہمیشہ اپنے مد مقابل منافس(compititor) کو نیچا دکھا کر آگے بڑھنا ہی سیکھا تها-
مکہ مکرمہ میں کچھ عرصہ اس نے بطور ریجنل منیجر کے اپنی خدمات سرانجام دیں-
دریں اثناء اس نے دیکھا کہ ایک دوسرے نام کے سپر سٹور کی برانچ اسکے سٹور کے بالکل سامنے کھلنے کی تیاریاں ہورہی ہیں-
اس نے سوچا کہ یہ لوگ ادھر آکر اسکی سیلز پر اثر انداز ہونگے- لہذا اس نے فورا بن داؤد سپر سٹوز کے مالکان کو ایک رپورٹ پیش کی جس میں اس نئے سپر سٹور کے متعلق کچھ معلومات، مشورے اور آئندہ کا لائحہ عمل اختیار کرنے کی تجاویز دیں-
اسکو زندگی میں حیرت کا شدید ترین جهٹکا لگا جب مالکان نے اسکو نئے سپر سٹور کے ملازمین کا سامان رکھوانے سٹور کی تزئین و آرائش اور انکے چائے پانی کا خاص خیال رکھنے کا کہا-
اسکی حیرت کو ختم کرنے کیلئے بن داؤد سٹورز کے مالکان نے کہا کہ وہ اپنا رزق اپنے ساتھ لائیں گے اور ہمارا رزق ہمارے ساتھ ہوگا-
اپنے لکھے گئے رزق میں ہم ایک ریال کا اضافہ نہیں کرسکتے اگر اللہ چاہے- اور نئے سٹور والوں کے رزق میں ہم ایک ریال کی کمی نہیں کرسکتے اگر اللہ چاہے-
تو کیوں نا ہم بھی اجر کمائیں اور مارکیٹ میں نئے آنیوالے تاجر بھائی کو خوش آمدید کہہ کر ایک خوشگوار فضا قائم کریں-

دوسرا واقعہ مشہور پولٹری کمپنی کا ہے- الفقیہ پولٹری کمپنی کے مالک نے مکہ مکرمہ میں ایک عظیم الشان مسجد(مسجد فقیہ) بھی تعمیر کی ہے-
اسکی منافس کمپنی الوطنیہ چکن لاکهوں ریالوں کی مقروض ہوکر دیوالیہ پن کے قریب پہنچ گئی-
فقیہ کمپنی کے مالک نے جب یہ صورتحال دیکھی تو اپنی مخالف کمپنی کے مالک کو ایک خط بھیجا اور ساتھ ایک دس لاکھ ریال سے زائد کا چیک بھیجا- اس خط میں لکھا تھا- "میں دیکھ رہا ہوں کہ تم دیوالیہ پن کے قریب کهڑے ہو، میری طرف یہ رقم قبول کرو، اگر مزید رقم کی ضرورت ہے تو بتاؤ- پیسوں کی واپسی کی فکر مت کرنا- جب ہوئے لوٹا دینا-"
اب دیکھئے کہ ارب پتی شیخ الفقیہ کے پاس الوطنیہ کمپنی خریدنے کا ایک نادر موقع تھا لیکن اس نے اپنے سب سے مخالف کی مالی مدد کرنے کو ترجیح دی-

حاصل کلام:-
اوپر بیان کیئے گئے دو سچے واقعات آپکو اسلامی تجارت کے اصولوں سے متعارف کراتے ہیں، جس میں کسی کا برا سوچنے یا ٹانگیں کهینچنے کی بجائے بھلا سوچا جاتا ہے-
ہم لوگ مغرب کے سرمایہ دارنہ نظام کی بهینٹ چڑھ رہے- اللہ پر توکل نام کی چیز اور اپنے مسلمان کی بھلائی کی سوچ ہم میں سے ختم ہوتی جارہی-
کسی مخالف کمپنی سے پریشان نا ہوں، اگر آپ اپنا کام ایمانداری سے کرتے اور کسی پر احسان کرتے تو اللہ تعالٰی آپ کا بازو پکڑ کر آپکو کامیابی کی معراج تک پہنچا دیتے- یاد رکهیں،،،، کسی ٹانگیں کھینچنے سے آپکا رزق زیادہ نہیں ہوگا-
اسکے جو نصیب کا ہے اسکو مل کر رہے گا-

11/12/2023

Alhamdulillah for Everything ❤️❤️❤️

Qaisar Malik Javed Malik Juice Center Mirpur AJK .قیصر بھائی میر پور آزاد کشمیر میں ملک جوس سنٹر کے مالک ہیں ۔۔انگلینڈ س...
10/12/2023

Qaisar Malik Javed
Malik Juice Center Mirpur AJK .
قیصر بھائی میر پور آزاد کشمیر میں ملک جوس سنٹر کے مالک ہیں ۔۔
انگلینڈ سے بزنس کی ڈگری حاصل کی ،اور اپنے بزنس کو پاکستان میں رہ کر بہت اچھے اور جدید انداز میں آگے بڑھایا۔۔
آنلائن امپورٹڈ سگریٹ اور flavours کا بھی بہت اچھا سیٹ آپ ان کا۔۔۔
کاروباری معاملات میں بہت کچھ ان سے سیکھنے کو ملتا ہے ۔
آمین بار بی کیو دینہ ، ان کی آمد کے مشکور ۔۔۔
ہمیشہ کی طرح بہت اچھی اور یادگار اور کاروبار کے معاملات میں بہت معلوماتی نشست قیصر بھائی کے ساتھ ۔۔۔

اللہ کریم یہ بے لوث محبتیں سلامت رکھے ۔آمین

انگلینڈ کا ورک پرمٹ UK WORK PERMIT بغیر منصوبہ بندی کے جانے والوں کی نظر اس تحریر کا مدعہ کسی کو بد دل کرنا،ڈی موٹیویٹ ک...
29/11/2023

انگلینڈ کا ورک پرمٹ
UK WORK PERMIT
بغیر منصوبہ بندی کے جانے والوں کی نظر

اس تحریر کا مدعہ کسی کو بد دل کرنا،ڈی موٹیویٹ کرنا یا خوف زدہ کرنا نہیں،بلکہ پاکستان بیٹھے ساڑھے تین سو کی ضرب کے نام پہ ایجنٹوں کے ہاتھوں لُٹنے والوں کو خبردار کرنا ہے۔یہ تحریر صرف فراڈ ورک پرمٹ کے حوالے سے لکھی گئی ہے۔

میں کل بھی پاکستان چھوڑنے کے حق میں تھا،میں آج بھی اسی بات پہ قائم ہوں۔جوانی کے چند سال اس معاشرے یا نظام کو دیں جہاں آپکو آپکی محنت کا مول ملے،جہاں جگ راتوں کی قدر پڑے،جہاں کم از کم خواب دیکھنے کا حوصلہ تو پیدا ہو۔لیکن اس کا قطعاً مطلب یہ نہیں کہ آپ ہر اُس کہانی کا شکار ہوں جو ایجنٹ آپکو اپنے ہزار پاؤنڈ کے چکر میں سنائے۔

اس وقت برطانیہ میں “ورک پرمٹ” کا کام عروج پہ ہے۔دیسی لائینوں میں لگ کے ورک پرمٹ خرید رہے ہیں۔اپنے پلاٹ اور جائیدادیں بیچ کے اسی لاکھ سے کروڑ روپے تک لگا کہ پورے خاندان سمیت ولائیت شفٹ ہو رہے ہیں۔یہ کہانی یہاں آنے تک درست ہے،آپ نے ایجنٹ کو پیسے دئیے،اس نے ویزہ لگوا کے دے دیا،فئیر۔مسئلہ وہ وعدے اور لارے ہیں جو پاکستان میں آپ سے کیے گئے تھے۔وہ جھوٹ ہیں جو آپ سے بولے گئے،وہ کہانیاں ہیں جو آپکو سنائی گئیں،وہ “ساڈھے تِن سو “کی ضرب ہے جو آپکو بتائی گئی۔

ایجنٹ نے آپکو لارا لگایا تھا کہ آپکی ہاسپٹل،کئیر ہوم وغیرہ میں جاب پکی ہے۔اور آپکی پاکستانی سات لاکھ روپیہ تنخواہ بھی پکی ہوگی۔آپکا پارٹنر،میاں یا بیوی بھی نوکری کرے گی اور پانج لاکھ وہ بھی آرام سے کمائے گا/ گی۔سب سے بڑا فراڈ جو پاکستان میں کیا جاتا ہے وہ تنخواہ یا انکم کو پاکستانی کرنسی میں بتا کے کیا جاتا ہے۔میرے ورگے دیسی کو جب سات لاکھ آمدن سنائی دیتی ہے تو پھر اسے کُچھ اور سنائی نہیں دیتا۔

یہاں پہنچ کے اصل مسائل اس وقت شروع ہوتے ہیں جب آپ ہیتھرو ائیرپورٹ سے باہر نکلتے ہیں۔آپ بچوں سمیت ولائیت پہنچ چُکے ہیں اب آپ رہائش ڈھونڈیں گے اور تب تک آپ کسی رشتہ دار کے گھر ایک ڈربہ نما کمرے میں گزارہ کریں گے یا اگر آپ چند پیسے ساتھ لائے ہیں تو ائیر بی این بی کریں گے۔لندن اور ولائت کے باقی بڑے شہروں میں شدید رہائشی بحران ہے۔اول تو رہنے کو جگہ ملے گی نہیں،جو ملی تو مالکان منہ پھاڑ کے کرایہ مانگتے ہیں۔جیسے تیسے کر کے آپ اپنے گھر میں شفٹ ہوئے تو سمجھ آئی کہ سات لاکھ میں سے پانچ لاکھ تو آپکے گھر کا کرایہ نکل گیا ہے۔باقی کا دو لاکھ جو قریب پانچ سو پاؤنڈ بنے گا وہ آپکے بلز،سفری اخراجات اور کچن کے سامان کے لئیے بمشکل کافی ہو گا۔

آپکو پہلا دھچکہ یہ لگے گا کہ آپ سات لاکھ کما کے بھی ادھار پہ ہی چلیں گے۔اگلے دھچکہ آپکو تب لگے گا جب آپکی “کمپنی” آپکو ملازمت سے انکار کرے گی۔اب آپکے پاس نہ ملازمت ہے،نہ تنخواہ،مگر خرچہ سات لاکھ ضرور ہے۔
ایسے میں آپکے پاس کیا آپشنز ہیں؟اگر آپ مین اپلیکنٹ تھے تو آپ کہیں دوسری جگہ قانونی طور پہ کام بھی نہیں کر سکتے۔کیش پہ کام کریں گے تو بارہ گھنٹے کی شفٹ کے ستر اسی پاؤنڈ ملیں گے اور امیگریشن کا خوف جہیز میں ملے گا۔آپ چھبیس دن بارہ گھنٹے کام کر کے بھی سات لاکھ نہیں بنا پائیں گے،لیکن مالک مکان آپ سے ہر یکم کو اپنا پانچ لاکھ طلب کرنے پہنچ جائے گا۔

اگر آپ مین اپلیکنٹ نہیں ہیں پھر آپ کام چلا لیں گی مگر کب تک؟دو چار چھ ماہ میں آپکی “کمپنی” بند ہو جائے گی،آپکا کیس ہوم آفس کو رپورٹ ہو جائے اور آپکو بال بچے سمیت انگلینڈ چھوڑنے کا حکم نامہ مل جائے گا۔

اگر آپکو یہ لگتا ہے کہ آپ یا آپکا ایجنٹ برطانوی نظام کو چکمہ دے رہا تو یہ آپکی بھول ہے۔آپ نہیں آتے،بلکہ آپکو لایا جاتا ہے یا کم از کم آنے دیا جاتا ہے۔برطانیہ کا جب من کرتا ہے وہ سکیمیں نکال کے لوگوں کو بلاتا ہے،لوگوں کی جمع پونجیاں ولائیت آتی ہیں،چھوٹے کاروبار کو سستی لیبر مل جاتی ہے اور ولائتی مارکیٹ کو کنزیومر مل جاتا ہے۔جیسے ہی معیشت کو کُچھ سہارا ملتا ہے تو پہلا کام یہ کیا جاتا ہے کہ ان سکیموں پہ آنے والوں کو واپس بھیجا جاتا ہے۔چند فیصد سمارٹ،خوش قسمت اور ریلیسٹک منصوبہ بندی کرنے والے بچ جاتے ہیں باقی سب بَلی چڑھا دئیے جاتے ہیں۔

ایسے میں آپ نے ایک کروڑ کی انوسمنٹ کے بدلے کیا حاصل کیا؟ڈپریشن اور بچوں کے ساتھ ذلالت؟میں کسی طرز بھی آپکو آنے سے نہیں روک رہا،مگر سوچ سمجھ کے،ریلیسٹک پلان کر کے آئیں۔یہ ذہن میں رکھ کے قدم اُٹھائیں کے آپکا ویزہ محض برطانیہ کی انٹری ہے،نوے فیصد چانس یہ ہے کہ نوکری کی کہانی سنانے والا ایجنٹ آپ سے رنگ بازی کر رہا ہے۔اور اگر آپکی نوکری ہو بھی تو سات لاکھ کا مطلب قریب دو ہزار پاؤنڈ ہے جس میں بیوی اور دو بچوں کے ساتھ آپ بمشکل گزارہ کر سکتے ہیں۔جتنا لندن میں ایک دن آپکے نوکری پہ آنے جانے کا کرایہ لگے گا اتنے میں آپ لاہور سے پنڈی ،بھیرہ سے برگر کھا کے پہنچ جائیں۔پاکستانی کرنسی میں سات لاکھ بننے کا مطلب یہ نہیں کہ ادھر تنخواہ بڑی ہے،بلکہ اس کا سادہ مطلب یہ ہے کہ پاکستانی کرنسی ناکارہ ہے۔آپ دو ہزار پاؤنڈ میں پاکستان میں تو بادشاہوں جیسے رہ سکتے ہیں مگر لندن میں بس گزارہ کریں گے۔

آپ نے ولائت آنا ہے،جم جم آئیں،ست بسم اللہ۔مگر تیاری کر کے آئیں۔پلان کر کے آئیں۔حقیقت کو سوچ اور سمجھ کے آئیں۔ شروع میں آپکو رونا پڑے گا،سہنا پڑے گا۔گھومتی کرسی پہ بیٹھے پاور پوائنٹ کی سلائیڈز دیکھنے دیکھانے والے جب فوڈ ڈلیوری کرتے ہیں تو ایگو بہت بری طرح تباہ ہوتی ہے۔یہ سب کُچھ اور اس کے علاوہ بہت کُچھ سوچ کے آئیں۔
جی آیاں نوں۔

Crispy crunchy 😋Tasty Now Available @ Amin chat & BBQ
18/06/2022

Crispy crunchy 😋
Tasty
Now
Available @ Amin chat & BBQ

07/05/2022

Alhamdulillah...!!!

عقل والوں کے لیے زبردست مثال ہے -  ھم ”تربوز“ خریدتے ہیں مثلاً پانچ کلو کا ایک دانہ.. جب اسے کھاتے ھیں تو پہلے اس کاموٹا...
27/04/2022

عقل والوں کے لیے زبردست مثال ہے -
ھم ”تربوز“ خریدتے ہیں مثلاً پانچ کلو کا ایک دانہ.. جب اسے کھاتے ھیں تو پہلے اس کاموٹا چھلکا اتارتے ھیں.. پانچ کلو میں سے کم ازکم ایک کلو چھلکا نکلتا ہے.. یعنی تقریبا بیس فیصد.. کیا ھمیں افسوس ھوتا ہے؟ کیا ھم پریشان ھوتے ھیں؟ کیا ھم سوچتے ھیں کہ ھم تربوز کو چھلکے کے ساتھ کھا لیں؟..
نہیں بالکل نہیں.. یہی حال مالٹے کا ہے..
ھم خوشی سے چھلکا اتار کر کھاتے ھیں.. حالانکہ ھم نے چھلکے سمیت خریدا ھوتا ہے.. مگر چھلکا پھینکتے وقت تکلیف نہیں ھوتی..
ھم مرغی خریدتے ھیں.. زندہ، ثابت.. مگر جب کھانے لگتے ھیں تو اس کے بال، کھال اور پیٹ کی آلائش نکال کر پھینک دیتے ھیں.. کیا اس پر دکھ ہوتا ہے؟.. نہیں..
تو پھر چالیس ہزار میں سے ایک ہزار دینے پر.. ایک لاکھ میں سے ڈھائی ہزار دینے پر کیوں ہمیں بہت تکلیف ہوتی ہے؟.. حالانکہ یہ صرف ڈھائی فیصد بنتا ہے.. یعنی سو روپے میں سے صرف ڈھائی روپے..
یہ تربوز، کیلے، آم اور مالٹے کے چھلکے اور گٹھلی سے کتنا کم ہے.. اسے ”زکواۃ“ فرمایا گیا ہے.. یہ پاکی ہے.. مال بھی پاک.. ایمان بھی پاک.. دل اور جسم بھی پاک اور معاشرہ بھی خوشحال، اتنی معمولی رقم یعنی چالیس روپے میں سے صرف ایک روپیہ.. اور فائدے کتنے زیادہ.. اجر کتنا زیادہ.. برکت کتنی زیادہ!!

کاروبار کے حوالے سے ایک غیر سیاسی پوسٹ*تمام دوست ضرور پڑھیں*ہر جاندار کا رزق لکھا جا چکا ہے- اللہ پر توکل کریں-برطانیہ، ...
15/04/2022

کاروبار کے حوالے سے ایک غیر سیاسی پوسٹ
*تمام دوست ضرور پڑھیں*

ہر جاندار کا رزق لکھا جا چکا ہے- اللہ پر توکل کریں-

برطانیہ، چین اور ملائشیا مشہور سپر سٹورز میں کام کرنیوالے ایک لائق فائق مینجر کو بن داؤد سپر سٹوز مکہ میں کام کرنیکا اتفاق ہوا-
وہ برطانوی نژاد تھا اور بزنس مینجمنٹ کی کتابوں میں اس نے ہمیشہ اپنے مد مقابل منافس(compititor) کو نیچا دکھا کر آگے بڑھنا ہی سیکھا تها-
مکہ مکرمہ میں کچھ عرصہ اس نے بطور ریجنل منیجر کے اپنی خدمات سرانجام دیں-
دریں اثناء اس نے دیکھا کہ ایک دوسرے نام کے سپر سٹور کی برانچ اسکے سٹور کے بالکل سامنے کھلنے کی تیاریاں ہورہی ہیں-
اس نے سوچا کہ یہ لوگ ادھر آکر اسکی سیلز پر اثر انداز ہونگے- لہذا اس نے فورا بن داؤد سپر سٹوز کے مالکان کو ایک رپورٹ پیش کی جس میں اس نئے سپر سٹور کے متعلق کچھ معلومات، مشورے اور آئندہ کا لائحہ عمل اختیار کرنے کی تجاویز دیں-
اسکو زندگی میں حیرت کا شدید ترین جهٹکا لگا جب مالکان نے اسکو نئے سپر سٹور کے ملازمین کا سامان رکھوانے سٹور کی تزئین و آرائش اور انکے چائے پانی کا خاص خیال رکھنے کا کہا-
اسکی حیرت کو ختم کرنے کیلئے بن داؤد سٹورز کے مالکان نے کہا کہ وہ اپنا رزق اپنے ساتھ لائیں گے اور ہمارا رزق ہمارے ساتھ ہوگا-
اپنے لکھے گئے رزق میں ہم ایک ریال کا اضافہ نہیں کرسکتے اگر اللہ چاہے- اور نئے سٹور والوں کے رزق میں ہم ایک ریال کی کمی نہیں کرسکتے اگر اللہ چاہے-
تو کیوں نا ہم بھی اجر کمائیں اور مارکیٹ میں نئے آنیوالے تاجر بھائی کو خوش آمدید کہہ کر ایک خوشگوار فضا قائم کریں-

دوسرا واقعہ مشہور پولٹری کمپنی کا ہے- الفقیہ پولٹری کمپنی کے مالک نے مکہ مکرمہ میں ایک عظیم الشان مسجد(مسجد فقیہ) بھی تعمیر کی ہے-
اسکی منافس کمپنی الوطنیہ چکن لاکهوں ریالوں کی مقروض ہوکر دیوالیہ پن کے قریب پہنچ گئی-
فقیہ کمپنی کے مالک نے جب یہ صورتحال دیکھی تو اپنی مخالف کمپنی کے مالک کو ایک خط بھیجا اور ساتھ ایک دس لاکھ ریال سے زائد کا چیک بھیجا- اس خط میں لکھا تھا- "میں دیکھ رہا ہوں کہ تم دیوالیہ پن کے قریب کهڑے ہو، میری طرف یہ رقم قبول کرو، اگر مزید رقم کی ضرورت ہے تو بتاؤ- پیسوں کی واپسی کی فکر مت کرنا- جب ہوئے لوٹا دینا-"
اب دیکھئے کہ ارب پتی شیخ الفقیہ کے پاس الوطنیہ کمپنی خریدنے کا ایک نادر موقع تھا لیکن اس نے اپنے سب سے مخالف کی مالی مدد کرنے کو ترجیح دی-

حاصل کلام:-
اوپر بیان کیئے گئے دو سچے واقعات آپکو اسلامی تجارت کے اصولوں سے متعارف کراتے ہیں، جس میں کسی کا برا سوچنے یا ٹانگیں کهینچنے کی بجائے بھلا سوچا جاتا ہے-
ہم لوگ مغرب کے سرمایہ دارنہ نظام کی بهینٹ چڑھ رہے- اللہ پر توکل نام کی چیز اور اپنے مسلمان کی بھلائی کی سوچ ہم میں سے ختم ہوتی جارہی-
کسی مخالف کمپنی سے پریشان نا ہوں، اگر آپ اپنا کام ایمانداری سے کرتے اور کسی پر احسان کرتے تو اللہ تعالٰی آپ کا بازو پکڑ کر آپکو کامیابی کی معراج تک پہنچا دیتے- یاد رکهیں،،،، کسی ٹانگیں کھینچنے سے آپکا رزق زیادہ نہیں ہوگا-
اسکے جو نصیب کا ہے اسکو مل کر رہے گا-

Address

Main Chowk G. T Road Dina
Dina
49400

Telephone

+923009517791

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Amin sweets,chat,BBQ,BIRYANI posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Amin sweets,chat,BBQ,BIRYANI:

Share

Category