29/03/2026
رانا طارق لطیف ایڈووکیٹ (ممبر بار سلانوالی) کے چھوٹے بھائی، رانا عامر لطیف ایڈووکیٹ، کو ایک افسوسناک واقعے میں ناحق قتل کر دیا گیا۔ تحصیل بار سلانوالی اس اندوہناک واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس قتل میں ملوث تمام کرداروں کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کو جلد از جلد قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔
تحصیل بار سلانوالی نے 30 مارچ بروز سوموار کو مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ تمام وکلاء حضرات سے گزارش ہے کہ عدالتوں میں پیش نہ ہو کر اپنے وکیل بھائیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں۔
منجانب:
صدر بار تحصیل سلانوالی
مہر فیصل احمد سیال ایڈووکیٹ
جنرل سیکرٹری تحصیل بار سلانوالی
رانا مصور علی ایڈووکیٹ