APJEA District Mansehra

APJEA District Mansehra میں بھی سٹاف ہوں ایپجیا میری شان ہے کورٹ میرا گھر اسٹاف

21/03/2026
19/03/2026

30واں روزہ… آخری سحری…

خاموشی کچھ زیادہ ہی گہری لگ رہی ہے آج…
ایسا لگ رہا ہے جیسے دل بھی جانتا ہو
کہ یہ لمحات دوبارہ شاید نصیب ہوں یا نہ ہوں۔

یا اللہ…
یہ آخری سحری ہے،
ہمیں اس کی قدر کرنے کی توفیق دے دے۔
ہم نے بہت کچھ کھو دیا،
بہت سی راتیں غفلت میں گزار دیں،
بہت سے لمحے ضائع کر دیے…
لیکن تیری رحمت ابھی بھی باقی ہے۔

یا رب…
ہمیں مایوس نہ کرنا،
ہم تیرے در سے خالی ہاتھ نہ لوٹیں۔
ہماری آنکھوں کے آنسوؤں کو قبول فرما،
ہماری ٹوٹی پھوٹی عبادتوں کو شرفِ قبولیت عطا فرما۔

یا اللہ…
رمضان جا رہا ہے،
لیکن ہمارے دلوں میں اپنی محبت چھوڑ جا،
ہمیں ایسا بنا دے کہ رمضان کے بعد بھی
ہم تیرے ہی رہیں۔

یا رب…
ہمیں گناہوں سے نفرت عطا فرما،
نیکیوں سے محبت عطا فرما،
اور ہمیں اپنی رضا کے راستے پر قائم رکھ۔

یا اللہ…
اگر آج کی سحری ہماری زندگی کی آخری سحری ہے
تو اسے ہمارے لیے نجات کا سبب بنا دے،
اور اگر زندگی باقی ہے
تو ہمیں بدل دے، سنوار دے، اپنا بنا لے۔

یا رب…
ہماری ہر دعا کو قبول فرما،
ہر مشکل کو آسان فرما،
اور ہمیں دنیا و آخرت میں کامیابی عطا فرما۔

آمین یا رب العالمین 🤲

18/03/2026

آج 29ویں سحری…
دل پھر ویسا ہی بوجھل ہے جیسے رخصت ہوتی راتوں میں ہوا کرتا ہے… یہ سحری عام نہیں، یہ رمضان کی آخری سانسوں میں سے ایک سانس ہے۔
یا اللہ… آج کی اس سحری کو ہمارے لیے بخشش کا ذریعہ بنا دے، اگر ہم نے اس مہینے میں کوتاہی کی، نمازوں میں سستی کی، ذکر میں غفلت کی، آنکھوں، زبان یا دل سے گناہ کیے… تو اپنے فضل سے سب معاف فرما دے۔
یا رب… جس طرح تو نے ہمیں اس مبارک مہینے تک پہنچایا، اسی طرح ہمیں اس کی رحمتوں سے محروم نہ کرنا۔ ہماری تھوڑی سی عبادت کو بھی قبول فرما لے، کیونکہ ہم عمل کے نہیں، تیرے کرم کے محتاج ہیں۔
یا اللہ… اگر یہ ہماری زندگی کا آخری رمضان ہے تو اسے ہمارے حق میں گواہ بنا دے، اور اگر تو نے ہمیں اگلا رمضان دکھانا ہے تو ہمیں پہلے سے بہتر بندہ بنا کر دکھانا۔
یا اللہ… ہمارے والدین پر رحم فرما، جو زندہ ہیں ان کو صحت اور لمبی نیک زندگی دے، اور جو دنیا سے جا چکے ہیں ان کی قبروں کو جنت کے باغوں میں بدل دے۔
یا رب… آج کی سحری میں ہمیں سچی توبہ نصیب فرما، ایسی توبہ جو ہمیں بدل دے، ایسی توبہ جو ہمیں تیرے قریب کر دے۔
ہمیں دنیا کی بے معنی مصروفیات سے نکال کر اپنی یاد میں لگا دے، اور ہمارے دل کو اپنی محبت سے بھر دے۔
یا اللہ… ہمیں خالی ہاتھ نہ لوٹانا، ہمیں ان لوگوں میں شامل فرما لے جن کی مغفرت ہو جاتی ہے۔
آمین یا رب العالمین 🤲

17/03/2026

آج اٹھائیسویں سحری ہے…
ماہِ رمضان اب اپنے آخری لمحات میں داخل ہو چکا ہے، بس چند گھڑیاں باقی رہ گئی ہیں اس بابرکت مہینے کے رخصت ہونے میں۔

کتنا خوش نصیب تھا یہ مہینہ…
رحمتیں، برکتیں اور مغفرتیں لے کر آیا، اور اب ہم سے جدا ہونے کو ہے۔ نہ جانے ہم اسے دوبارہ پا سکیں یا نہیں۔

یا اللہ!
اس رمضان کے صدقے ہماری مغفرت فرما، ہماری عبادتوں کو قبول فرما، اور ہماری کوتاہیوں کو معاف فرما۔

یا رب!
جو اس دنیا سے پردہ فرما گئے ہیں، ان کی کامل مغفرت فرما، ان کی قبروں کو جنت کا باغ بنا دے۔
جو بیمار ہیں، انہیں شفا کاملہ عاجلہ عطا فرما۔
جو بےروزگار ہیں، انہیں حلال اور باعزت رزق عطا فرما۔
جو پریشان حال ہیں، ان کی پریشانیاں دور فرما۔

اے میرے رب!
ہمیں ان لوگوں میں شامل فرما جنہیں تو نے اس رمضان میں بخش دیا اور اپنی رحمتوں سے نواز دیا۔

الوداع رمضان… 😢
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین 🤲

16/03/2026

ستائیسویں سحری مبارک! یا اللہ! ہم تیرے عاجز بندے ہیں، ہم کتنی ہی کوشش کیوں نہ کر لیں، ہم سے گناہ ہو ہی جاتے ہیں۔ لیکن مولا! تیری صفت تو معاف کرنا ہے، تو غفور الرحیم ہے، ہمیں معاف فرما دے.آمین یا رب العالمین

15/03/2026

رمضان المبارک کی چھبیسویں سحری مبارک ہو 🌙

یا اللہ! اس بابرکت سحری کے صدقے ہماری دعاؤں کو قبول فرما، ہمارے گناہوں کو معاف کر دے اور ہمیں رمضان کے آخری دنوں کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرما۔
اللہ ہمارے دلوں کو سکون، ایمان اور اپنی رحمتوں سے بھر دے۔

آمین یا رب العالمین 🤲

14/03/2026

*ﺍﻟﺴَّـــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴـــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ*
ماہ رمضان کی پچیسویں سحری مبارک ہو۔
توبہ کيلیےگنہگار ھونا ضروری نہیں بلکہ توبہ ازخود ایک مستقل عبادت ھے جو غسل کی طرح ھےجتنی بار کی جاۓ روح میں پاکیزگی اور نکهار آتا ھے۔

یااللّه تیـری شان بہت بلند ھے اپنی عظمت کےواسطے سے میری اور میرے پیاروں کی زندگی خوشیوں سے بھردے۔

یا مولا کریم ھماری خطاؤں کو معاف فرما۔

یا اللّہ ھمیں صحت وایمان والی زندگی عطا فرما اور ھماری نیک خواھشات پوری فرما۔

اللّہ مجھے اور آپکو آسانیاں عطا فرماے اور آسانیاں تقسیم کرنے کاشرف عطا فرماے.

*آمِیـــــن_یَاربُّـــــــ_العَـالَمِیـــــن*

13/03/2026

رمضان المبارک کی چوبیسویں سحری مبارک ہو
‏یاالله پاک جتنی آزمائش ہیں سب میں آسانی فرمااور اپنے دین کو سمجھ کر چلنے کی توفیق عطا فرما آمین ،
‏اے ربِّ کائنات ہمیں مانگنے کا سلیقہ نہیں آتا پھر بھی ہر روز اس یقین کے ساتھ ہاتھ پھیلا کر تجھ سـے مانگتے ہیں کـہ تیـرے سوا دعاؤں کـو قبول کـرنـے والا کوئی نہیـــں اے مالک دو جہاں ہم سب کی دعاؤں کو قبول فرماء اے مالکِ کُن فَیکون!
ہم سب مشکل میں ہیں
تو ہماری غائبانہ مدد فرماء کر ہم سب کی مشکلیں آسان فرماء
آمین ثمہ آمین یارب العالمین

12/03/2026

تئیسویں سحری مبارک
یا اللہ! اس مبارک سحری کے صدقے ہمیں لیلۃ القدر کی برکتیں نصیب فرما، ہماری توبہ قبول فرما اور ہمیں جہنم کی آگ سے آزادی عطا کر۔ آمین

11/03/2026

رمضان المبارک کی بائیسویں سحری مبارک ہو
اللہ تعالیٰ ہم سب کی عبادات، روزے، دعائیں اور نیک اعمال قبول فرمائے اور ہمیں اپنی رحمتوں اور برکتوں سے نوازے۔ آمین

10/03/2026

سحری بخیر — اکیسویں سحری مبارک
(آغازِ عشرۂ نجات یومِ علیؑ)

اللہ اس سحری کو آپ کے لیے نجات کے دروازوں کا آغاز بنا دے۔ آپ کے دل کو وہ حوصلہ عطا کرے جو حق پر قائم رہنے والوں کو نصیب ہوتا ہے۔ حضرت علیؑ کی سیرت کی طرح آپ کے اندر انصاف، حکمت اور استقامت پیدا فرما دے۔

اللہ آپ کے دل کی تاریکیوں کو نور میں بدل دے، گناہوں کو معافی میں اور پریشانیوں کو سکون میں ڈھال دے۔

آپ کو دنیا و آخرت کی بھلائی عطا فرمائے اور اس آخری عشرے کو آپ کے لیے رحمت، مغفرت اور کامل نجات کا سبب بنا دے۔

آمین یا ربّ العالمین

Address

DISTRICT COURTS MANSEHRA
Mansehra
21300

Telephone

+92997301848

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when APJEA District Mansehra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to APJEA District Mansehra:

Share