13/07/2026
وہاڑی پولیس کی جانب سے ہنی ٹریپ کے ذریعے بھتہ خوری کے مقدمہ میں موثر تفتیش، پیروی و شہادتوں کی بدولت دو مجرمان کو قید اور جرمانہ کی سزا
تھانہ ماڈل ٹاؤن بوریوالا میں درج مقدمہ نمبر 1126/25 میں بہترین تفتیش، پیروی و شہادتوں کی بدولت معزز عدالت سول جج جناب قیصر حسین کی جانب سے جرم ثابت ہونے پر مجرمہ شائشتہ پروین اور مجرم زاہد کو مجموعی طور پر 03، 03 سال قید اور 53،53 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔
ہنی ٹریپ گینگ کی مجرمہ شائشتہ زوجہ شاہد غلام رسول نے شاہد علی نامی شہری کو ٹیلیفون پر گھریلو پریشانی بتانے کے لئے جہاں پر مجرم شاہد ولد غلام رسول اور دیگر 5 ملزمان نے شہری برہنہ کر کے تشدد کیا ویڈیوز بنائی اور شہری کے جیب سے نقدی سونے کی چین مالیتی 4 لاکھ نکال لئے جبکہ برہنہ ویڈیو وائرل کرنے کی دھکمی دے کر مزید 5 لاکھ روپے اکاونٹس اور بذریعہ کیش حاصل کئے تھے
وہاڑی پولیس سنگین مقدمات میں مجرمان کی گرفتاری اور پھر سزایابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر اقدامات اُٹھارہی ہے۔ تصور اقبال ڈی پی او وہاڑی