Journalist Group Layyah-DPC

Journalist Group Layyah-DPC Layyah worker Journalist

26/07/2026
22/05/2026

پانچ مرلہ سکیم جناح کالونی کے مکینوں کے مسائل سنگین، قاضی احسان اللہ خان کو سیوریج و گیس بحران سے آگاہ کر دیا گیا
حاجی جاوید خان دورانی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، نکاسی آب، سوئی گیس، پارک اور سکول کی کمی پر شدید احتجاج
لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈویژنل جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی ممبر کوارڈینیشن کمیٹی ضلع لیہ قاضی احسان اللہ خان کی جناح کالونی پانچ مرلہ سکیم لیہ آمد کے موقع پر علاقہ مکینوں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر حاجی جاوید خان دورانی کی قیادت میں پانچ مرلہ سکیم کے رہائشیوں نے وفد کی صورت میں ملاقات کی اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔مکینوں نے بتایا کہ پانچ مرلہ سکیم کا سب سے بڑا مسئلہ سیوریج نظام کی عدم دستیابی ہے، جبکہ مقامی زمیندار کی جانب سے مبینہ طور پر اپنی ملکیتی زمین میں گٹر بند کرنے اور دیوار تعمیر کرنے کے باعث نکاسی آب کا مسئلہ مزید سنگین ہو چکا ہے، جس سے علاقے میں تعفن اور گندگی پھیل رہی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ واسا فوری طور پر اس مسئلے کا مستقل حل نکالے۔رہائشیوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سوئی گیس کے کنکشن موجود ہونے کے باوجود گیس کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہے، جس سے ہزاروں شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تقریباً پانچ ہزار آبادی کیلئے صرف ایک پارک اور بچیوں کا ایک پرائمری سکول موجود ہے جو علاقے کی ضروریات کیلئے ناکافی ہے۔اس موقع پر قاضی احسان اللہ خان نے مکینوں کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے مسائل حکومتی سطح پر بھرپور انداز میں اٹھائے جائیں گے اور فوری حل کیلئے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا جائے گا۔وفد میں ندیم عباس موسم شاہ اور افتخار احمد بھی موجود تھے۔ پانچ مرلہ سکیم کی نمائندہ آبادی نے مہمانوں کا شاندار استقبال کیا۔
#لیہ








#واسا
ٓب

#تعلیم
#پارک




Address

CHUBARA Road LAYYAH
Layyah
31200

Telephone

0300-876-7616

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Journalist Group Layyah-DPC posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Journalist Group Layyah-DPC:

Shortcuts

Share